مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صدر برہم صالح نے آج باقاعدہ طور پر برطانوی نیشنلٹی کو چھوڑ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے صدارتی ترجمان لقمان الفیلی نے کہا ہے کہ عراقی صدر نےقانونی طور پر برطانوی نیشنلٹی کو ترک کردیا ہے اور عراق کے سابق معدوم صدر صدام کے دور میں برطانیہ کی طرف سے نیشنلٹی دینے پر برطانوی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ عراقی قانون کے مطابق عراقی حکومت کا عہدہ رکھنے کے لئے دوسری ملک کی نیشنلٹی کا نہ ہونا ضروری ہے۔
عراق کے صدر برہم صالح نے آج باقاعدہ طور پر برطانوی نیشنلٹی کو چھوڑ دیا ہے۔
News ID 1886508
آپ کا تبصرہ